اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رجیم چینج کے جھوٹے الزامات سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو متاثرنہیں ہونے دیں گے، امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان سے 2 طرفہ تعلقات اہم ہیں ۔ ہم ان تعلقات کو جھوٹے پراپیگنڈا سے متاثر نہیں ہونے دیں گے۔

ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا بے بنیاد الزامات کے حوالے سے پہلے ہی اپنا موقف دے چکا ہے۔الزامات کے کھیل پر مزید تبصرہ نہیں کیا جا سکتا۔ہمیشہ یہی موقف رہا کہ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ان الزمات میں کوئی صداقت نہیں ۔پاکستان کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتے ہیں ۔جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیاسی عمل میں کسی ایک امید وار کی حمایت نہیں کرتے۔امریکا پر امن جمہوری اور آئینی اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔