مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی ۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدوار اپنے کاغذات واپس لیں گے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کےذرائع کہتے ہیں کہ بلاول بھٹو نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔بلاول بھٹو کی گزشتہ روز پارلیمنٹ میں (ن) لیگ کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔

ملاقات کے بعد بلاول بھٹو نے بھی فیصلہ کیا کہ پیپلز پارٹی کے امید وار بھی ضمنی انتخبات میں حصہ نہیں لیں گے۔

خبروں کے مطابق پی ڈی ایم کے دباؤ پر پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نےضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔