اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,628FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ایف نائن پارک زیادتی کیس، 2 ملزمان ہلاک،پولیس ذرائع

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف نائن پارک میں خاتون سے مبینہ زیادتی کیس میں نامزد 2 ملزمان کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزمان نے ناکے پر روکے جانے پر پولیس پر فائرنگ کی ،پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان ایف نائن پارک میں مبینہ زیادتی کیس میں ملوث ہیں ۔ پولیس کے مطابق دنوں ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ پولیس نے ملزمان کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی۔