شوکت ترین کو غداری کے مقدمے میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

خبروں کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کی جانب سے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے گی ،اس کے بعد ان کی گرفتاری کی کوشش کی جائے گی ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ شوکت ترین کی گرفتاری کے لیے انٹر پول کی مدد بھی لی جا سکتی ہے۔

ایف آئی کے کی جانب سے شوکت ترین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ شوکت ترین کی جانب سے لیک آڈیو کی گفتگو سے قومی مفاد کو نقصان پہنچا۔