عمرا ن خان باقی کاموں کے لیے فٹ،عدالت کے نام پر کانپیں ٹانگ جاتی ہیں،عطا تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ باقی کاموں کے لیے یہ فٹ ہیں ، عدالت کے نام پر ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑکا کہنا تھا کہ نواز شریف کا جب ٹرائل ہو رہا تھا ہر روز کیس کی سماعت ہوتی تھی ، توشہ خانہ کیس میں ہفتے میں ایک سماعت کیوں ہوتی ہے۔قانون سب کےلیے ایک ہی ہونا چاہئیے۔

مسلم لیگ (ن) ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ایک وزیر اعظم نواز شریف تھا جسے کہا جاتاتھا فوراً عدالت میں پیش ہوں ،دوسرا لاڈلہ عمران خان ہے جس کا پوچھا جاتاہے کہ کب پیش ہو رہے ہیں ۔

طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے حفاظتی ضمانت کا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔عدالتیں اگر 24 گھٹنے کام کر سکتی ہیں توعام آدمی کے لیے بھی کام کریں ۔