ہماری حکومت تو تب ہوگی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرکنائزر مریم نواز کی یوتھ نمائندوں سے ملاقات کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں ۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت تب ہو گی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے، شہباز شریف (ن) لیگ کے وزیر اعظم نہیں ۔

ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے اجلاس کی خبر میں کہا کہ مریم نواز نے خود کو موجودہ حکومت سے الگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کی ذمہ دار (ن) لیگ نہیں ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ اس حکومت کی کارگردگی کی ذمے داری مسلم لیگ ن پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہماری حکومت تو تب ہو گی جب نواز شریف پاکستان میں ہوں گے۔ نواز شریف ہی پاکستان کو آگے لے کر جا سکتے ہیں۔