اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سی سی پی او لاہورغلام محمد ڈوگر عہدے پر بحال

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ روک دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر تبادلہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے غلام محمود ڈوگر کے ٹرانسفر کا آرڈر معطل کر دیا۔

جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ کس نے چیف الیکشن کمشنر کو یہ اختیار دیا ہے کہ زبانی درخواست پر تبادلہ کر دے۔ قانون کے تحت انکے پاس یہ اختیارات ہی نہیں ہے۔ اگر کوئی مسٹر ایکس کال کر کے تبادلے کا کہے تو کیا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام صرف شفاف انتخابات کرانا ہے اوراس کیلئے بھی وقت مانگ رہے ہیں۔

جسٹس اعجازلاحسن نے سماعت کے دوران سوال کیا کہ کیا چیف الیکشن کمشنر آئے ہیں ؟ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر طبیعت ناسازی کی وجہ سے نہیں آسکے، انہوںنے بتایا کہ پنجاب حکومت نے 23 جنوری کو تبادلہ کرنے کی پہلے زبانی درخواست کی

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پہلے بھی اس طرح تبادلے ہوتے رہے ہیں، زبانی درخواست کے بعد تحریری درخواست بھی کی گئی تھی۔ غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ زبانی درخواست پر کر دیا گیا تھا پھر تحریری درخواست آئی۔

فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ نگراں حکومت پنجاب کی جانب سے تقرر و تبادلے کا معاملہ 5 رکنی لارجر بینچ کو بھیج رہے ہیں۔عدالت کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو کمیشن کے ممبران نے تقرر و تبادلے کا اختیار نہیں سونپا تھا۔