عمران خان حملہ کیس:ملزم کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

گوجرانوالہ: وزیر آباد میں عمران خان پر فائرنگ کے کیس میںانسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم احسن نذیر کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت نےمرکزی ملزم وقاض کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی ۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں وزیر آباد حملہ کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعدمیں مسلم لیگ( ن ) گرفتار کارکن احسن نذیر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔

عمران خان کی دوسری درخواست ضمانت،پیر کو عدالت میں طلب

عدالت نے ملزم کی ضمانت 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔ احسن نذیر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مدثر نذیر کا بھائی ہے۔