اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے چینی غبارے پر معذرت نہیں کی۔چین کا غبارہ امریکی فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد امریکا اور چین کے درمیان پہلا بالمشافہ رابطہ ہوا ہے۔امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا چینی غبارے کو مار گرانے پر اوور ری ایکٹ نہیں کر رہا۔بلنکن نے واضح کیا کہ چینی غبارے کے ذریعے امریکی فضائی حدود کی خلاف ورزی دوبارہ نہیں ہونی چاہیے۔