اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان نے مجھے پارٹی میں شمولیت کے لیے بہت اصرار کیا، چوہدری نثار

مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان گزشتہ 50 سال سے دوست ہیں ۔ عمران خان نے مجھے تحریک انصاف میں شامل کرنے کی جتنی کوشش کی کسی اور پارٹی نے نہیں کی ۔ عمران خان نے مجھے پارٹی میں لانے کے لیے بہت اصرار کیا۔

راولپنڈی کے علاقے چاکرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عمران نے مجھے کہا کہ یار تم نہیں آتے تو میران لوگوں کے ساتھ گزارا ہے۔جو لوگ آج عمران خان کے ساتھ ہیں یہ پہلے مشرف کے ساتھ تھے پھر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ گئے ۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیر میں ضیاالحق ،جنیجو اورغلام اسحاق خان کے دور میں بھی رہا لیکن عمران خان نے میرے ساتھ حقیقی معنوں میں دوستی نبھائی ۔2018 کے الیکشن میں کیا ہوا سب کے سامنے ہے،لیکن ان کی وجوہات کچھ اور بھی تھیں وہ پھر کبھی بتاؤں گا۔ الیکشن جیت کر کسی بھی جماعت میں عزت کے ساتھ جاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں میدان میں آ چکا ہوں ۔الیکشن آج ہوں کل ہوں یا 10 سال بعدبھی میدان ہی رہوں گا۔ میرے مقابلے میں وہ لوگ ہیں جن کو پیٹرولیم وزیر بننے کا شوق تھا لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا۔