اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رانا ثنا اللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں،یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناہ اللہ پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو قتل کروانے کے خواہاں ہیں ۔

ہم نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ماضی میں جو عمران خان پر حملہ ہوا اس میںوفاقی حکومت پاکستان اور نگران حکومت ملوث ہیں، یہ ہی ان سب کے ذمہ دار ہیں۔

عمران خان نے مجھے پارٹی میں شمولیت کے لیے بہت اصرار کیا، چوہدری نثار

انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے جو نئی جے آئی ٹی بنائی ہے ہمیں اس پر اعتراض ہے کیونکہ جب ایک جی آئی ٹی صوبائی حکومت نے بنا دی تھی تو وفاقی حکومت نے کیوں اس معاملے میں مداخلت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو جو آفیسرز اس جے آئی ٹی کا حصہ ہیں انہوں نے ثبوتوں کو ضائع کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔مریم نواز کو باخوبی یہ پتہ ہے کہ و ہ ابا جی سے کہہ کر کوئی بھی کام کروا سکتی ہیں،لیکن خدا کا خوف کریں اور ملک پاکستان پر رحم کریں۔آپکی پارٹی اگر مقبول ہے تو الیکشن کروا دیں جیت اور ہار کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیں ۔