اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہماری حکومت گرانے اور عمران خان کو لانے میں جنرل باجوہ کا کردار تھا،رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہناہے کہ ہماری حکومت گرانے اور عمران خا ن کو لانے میں بھی جنرل (ر) باجوہ کا کرادار تھا، تحریک انصاف والے جنرل باجوہ پر سازش کا الزام تو لگاتے ہیں لیکن یہ بات تسلیم نہیں کرتے۔

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنےوالے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سرگودھا جلسے کی تصویروں کے بارے میں مجھے نہیں پتا اور نہ ہی یہ کیس ڈیل کا حصہ ہے۔

ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا معاملہ:الیکشن کمیشن نےپنجاب حکومت کی درخواست مستردکر دی

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ،جنرل باجوہ سے جن کی ڈیل تھی اب وہ صبح شام ان کے خلاف بات کر رہے ہیں ۔مریم نواز نے باجوہ کا نام اس وقت بھی لیا جب وہ آرمی چیف تھے،انہوں نے جب بھی بات کی ڈٹ کر کی ۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے تو اب نام لے رہے ہیں پہلے تو یہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کو تیار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ( ن) لیگ کا جو مؤقف ہے ان میں جو 5 صاحبان ہیں ان میں 2 فوج کے ریٹائرڈ جنرل باجوہ اور فیض حمید ہیں۔ 2 عدلیہ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور کھوسہ ہیں جبکہ پانچویں بینیفشری عمران خان ہیں۔