اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پتنگ بازی، ون ویلنگِ، ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور(آن لائن ) ڈی آئی جی افضال احمد نے ہدایت کی ہے کہ پولیس افسران اہم شاہراہوں پر ون ویلنگِ میں ملوث افراد کو پکڑیں۔،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے پتنگ بازوں، ون ویلرز اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔افضال احمد نے یہ بھی کہا ہے کہ پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ خطرناک حادثات کا سبب بنتے ہیں۔عوام کی جان و مال کی حفاظت اور بے جا نقصان سے بچنے کیلئے پابندیاں لگا رکھی ہیں اور اب آہستہ آہستہ خلاف ورزیاں جاری تھیں جن کے پیش نظر دوبارہ آپریشنز کے آرڈز دیے گئے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ جیسے واقعات کا سدباب کیا جائے گا۔