اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دہرے نظام عدل میں عمران خان کو سہولت کاری حاصل ہے، عطاتارڑ

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ دو جج صاحبان پر تحریری طور پر اعتراض جمع کرادیا ہے، انہیں اب بینچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے، یہ کیوں ضد ہے کہ یہ 2 بیٹھیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ قاضی فائز عیسی سے اور کچھ، اور آپ سے کچھ اور سلوک ہو، آپ نے صفائی دینی ہے تو سپریم جوڈیشل کونسل میں دیں، یہ خاندانی ذرائع کیا ہوتے ہیں، ایک کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیں، اور دوسرے کو بیٹی چھپانے پر بھی نہ نکالیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان اب ملزمان کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کررہے ہیں، آپ نے بیٹی کیس اور توشہ خانہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے، اتنی منافقت اور دھوکا کسی لیڈر میں نہیں دیکھی، اس قوم سے مذاق کرنا چھوڑ دیں۔