اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیازی کے لیے جیل بھرو تحریک ڈوب مرو تحریک بن چکی ہے ، رانا ثنااللہ

فیصل آباد ( نیوز ڈیسک ) فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک نیازی کے لیے ڈوب بھرو تحریک بن گئی ہے، یہ آدمی بنیادی طور پر مسائل بڑھانے میں لگا ہوا ہے اور ہم ملک کو اس بحران سے نکالنے میں لگے ہیں۔عمران خان نے ایک دن بھی ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایک لمحہ خرچ نہیں کیا بلکہ ہر لمحہ فتنہ گری کیلئے خرچ کیا کبھی اسلام آباد کو سیل کرنے کا کہتا ہے کبھی انسانوں کا سمندر لے کر چڑھ دوڑنے کی بات کرتا ہے۔ہمیں عدلیہ کا احترام ہ عدلیہ کو کمزور کیا جائے گاتو ملک کےمسائل میں اضافہ ہوگا پرویز الہی اپنے وکیل سے کہہ رہے ہیں کہ فلاں کیس فلاں جج کے ساتھ لگاؤ، ہم کہہ رہے ہیں کہ بینک فکسنگ کا سو موٹو نوٹس لیا جائے اگر اس نے غلط بات کی ہے، تو اسے سزا دی جائے جب تک فرانزک نہیں ہوجاتا ہم کسی جج پر الزام لگانے کےحق میں نہیں ہیں۔ وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلے دور دراز کی جیلیں بھریں گے پھر نزدیک کی بھریں گے،