اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پلستر شدہ ٹانگ اب مزید عمران خان کو نہیں بچا سکے گی ، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا کہ پلستر شدہ ٹانگ اب آپ کو مزید نہیں بچا سکے گی ،اٹھو اور عدالتوں کا سامنا کرو۔

مریم نواز نے کہا کہ چور ڈاکو کی داستان اب منہ کے بل گر چکی ہے۔آپ58ارب روپے کی چوری اور توشہ خانہ کی ڈکیتی کرتے ہوئےرنگے ہاتھوں پکڑے گئے،عمران خان ہیرے کی انگوٹھی کے لیے فائلوں پر دستخط کرنےوالا پہلا وزیراعظم ہے۔

عمران خان نے28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ آپ عدالتوں سےگھبرا رہے ہیں اور التواء کی بھیک مانگ رہے ہیں،عدالتوں سے التوا کی درخواستیں آپ کے مجرم ہونے کا واضح اعتراف ہے۔