اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان نے28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا

سابق وزیراعظم عمران خان نے بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں سمیت عمران خان پربنائے گئے کیس اور جیل بھرو تحریک کے متعلق جائزہ لیا گیا۔

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان 28 فروری کو اسلام آباد میں بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔

اس حوالے سے راولپنڈی ڈویژن نے رہنما عمران خان کی آمد پر استقبال کی تیاری کریں گے۔عمران خان کے ہمراہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی عدالت میں جائے گی ۔