اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

1973کا آئین بھٹو شہید نے دیا تھا، بلاول بھٹو

کراچی میں سیمینار سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ججز کو نیب قوانین میں بہت دلچسپی ہے، پتا نہیں انہیں اس میں کیا خوبی نظر آرہی ہے۔نیب کا اطلاق ججوں پر بھی ہونا چاہیے، چاہے وہ حاضر سروس ہوں یا ریٹائرڈ، اس حوالے سے ترمیم میں خود پیش کروں گا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 1973 کے آئین کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کہا کہاگر نیب قوانین کو قائم رکھنا ہے تو اس کا اطلاق عدلیہ پر بھی ہونا چاہیے، مقدس گائے والا دوغلہ نظام نہیں چلے گا۔ سندھ اسمبلی میں سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی گئی تھی اور 1973کا آئین بھٹو شہید نے دیا تھا۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آئینِ پاکستان کی وجہ سے ہی عوام کے پاس ووٹ کا حق ہے لیکن جب سے آئین بنا ہے اس پر ڈاکا مارنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور آئینِ پاکستان کو کئی بار امتحان سے گزرنا پڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہماری عدلیہ دہرے معیارات پر چل رہی ہے، جس کا دفاع نہیں کرسکتے، مقدس گائے والا نظام نہیں چلنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی حکومتوں کو چلنے دیا تو غیرجمہوری قوتوں کو راستہ نہیں ملے گا، ہمارے اس اتفاق رائے کو توڑنے کےلیے سلیکٹڈ کو لانچ کیا گیا۔