اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہباز جیسا مانگنے کا طریقہ کسی کےپاس نہیں ، چوہدری پرویز الہیٰ

لاہور ( آن لائن ) چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ شہباز شریف جیسا مانگنے کا طرہ امتیاز دنیا میں کسی کے پاس نہیں۔ اس طرہ امتیاز کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ انہیں فقیروں کی گینزبُک میں شامل کر دیا جائے۔ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ اب چائے میں چینی اور اسکے بسکٹ نہیں ملیں گے۔ ہر وزیر اپنا بجلی کا بل خود ادا کرئے گا، آئی ایم ایف کہتا ہے کہ اتنا سمجھ دار وزیر اعظم دنیا میں نہیں دیکھا وہ شہباز شریف کے شاداہنے بجا رہا ہے۔