اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا معاملہ : سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخوامیں انتخابات کی تاریخ پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا 9 رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے 23 فروری کے حکم نامے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ حکم نامے میں کے مطابق نئے بینچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس کو بجھوا دیا گیا ہے۔بینچ میں شامل 4 ججز نےنئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بجھوایا ہے۔

حکم نامے میں جسٹس جمال خان مندوخیل ،جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس اطہر من اللہ کا نوٹ شامل ہے۔سپریم کورٹ نے آج تمام فریقین کو طلب کر لیا ہے۔

سپریم کورٹ

پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے بنچ میں سے جسٹس مظاہر علی نقوی اور جسٹس اعجاز الاحسن کو الگ کرکے فل کورٹ بنانے کی اپیل دائر کی گئی ہے۔ جمعہ کے روز آخری سماعت میں چیف جسٹس نے قرار دیا تھا کہ پیر کو ججز کے معاملے پر اعتراضات کرنے والوں کو سنیں گے ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں بننے والے 9 رکنی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس منیب اختر، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی بنچ میں شامل نہیں تھے۔