اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ، 2 دہشتگرد ہلاک ،2 جوان شہید

شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید ہو گئے ۔

شمالی وزیر ستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کے دستوں نے دہشتگردوں کی کارروائی کا موثر طریقے سے جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 2 کو گرفتار بھی کیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوںسےبھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

شہدا میں 25 سالہ سپاہی عمران اللہ اور 21 سالہ سپاہی افضل خان شامل ہیں ۔دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔