اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سدھو موسے والے کے2 قاتل جیل میں ہلاک

بھارت کے پنجابی گلوکارسدھو موسے والے کے قاتل جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی میں مارے گئے ۔

بھارتی میڈیاکے مطابق دونوں قیدی سدھو موسے قتل کے حوالے سے گونڈیوال صاحب سینٹرل جیل میں تھے ، اتوار کےدن جیل میں قیدیوں کےدرمیان خونی لڑائی میں مارے گئے ہیں۔

ا س حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورمیت سنگھ چوہان نے بتایا ہے کہ سدھو موسے والے قتل کے دو ملزمان کو پہلے بھی کیسز کا سامنا تھا ۔

سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ امریکا میں گرفتار

بھارتی میڈیاکے مطابق لڑائی میں ایک قیدی زخمی بھی ہوا ہے ،تینوں قیدی جرائم پیشہ تنظیموں سے منسلک تھے۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والے کوگزشتہ سال 29 مئی کو پنجاب میں بھٹنڈہ کے علاقے کے قریب ضلع منسا میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔