اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سپریم کورٹ پرحملےکی سازشیں تیارہورہی ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے چورو ں کے تابوت نکلیں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہاکہ مریم نواز کے بعد اب بلاول نے بھی عدالتوں کو آنکھیں نکالنا شروع کر دیا ہے۔اس عمارت سے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ آئے گا۔گینگ آف فائیو جو اب اس عمارت کو آنکھیں دکھا رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ راجن پور میں جو ان کے ساتھ کل ہوا ان کو پتہ چل گیا۔یہ اب کفن دفن کا بندوبست کر لیں ۔چوروں کے تابوت بھی اسی سپریم کورٹ سے نکلیں گے۔

اداروں کے خلاف اکسانے کا کیس : لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب کا جسمانی ریمانڈ منظور

ان کا کہنا تھا کہ اب چور لٹیرے کہیں گے نئے بینچ بناؤ۔ یہ نوے کی دہائی کی طرح ججوں کو دھمکا کر اپنے حق میں فیصلے لینا چاہتے ہیں ۔اسمبلیاں بحال نہیں ہونی چاہئیں نئے انتخابات کی طرف جانا پڑے گا۔

شیخ رشید نے کہاکہ گینگ آف فائیو عدلیہ پر حملوں کی روایت اب اگلی نسل میں منتقل کر رہی ہے۔سپریم کورٹ پر حملے کی سازش رات کی تاریخ میں کی جا رہی ہے۔سیاسی خواہشات پر سپریم کورٹ کے بینچ تشکیل نہیں دیے جاتے۔