اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لیبیامیں کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی اموات کا معاملہ : ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (آیف آئی اے ) نے لیبیا سےاٹلی جانے والی کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں پاکستانی نوجوانوں کی ہلاکت پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کے لواحقین سے رابطہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ جابحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق منڈی بہاوالدین اور گجرات سے بتایا جا رہا ہے۔

جاں بحق نوجوان راستہ دبئی لیبا پہنچے تھےجہاں سے انہیں سمندر کے راستے اٹلی منتقل کیا جا رہا تھا۔ایف آئی ات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے رابطہ کیا جا رہا ہے،انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ اٹلی کے جنوبی ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی چٹان سے ٹکرانے کے حادثے میں اموات کی تعداد 59 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 12 بچے بھی شامل ہیں، کشتی میں سوار 28 پاکستانی شہری بھی ڈوب کر جاں بحق ہوئے تھے۔