اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ترکیہ کے زلزلہ زدگان بچوں کے لیےکھلونوں کی بارش

ترکیہ میں زلزلوں کی تباہی کے بعد استنبول کے فٹبال پاور ہاؤس نے ایک دلچسپ مہم کا آغاز شروع کیا جس میں میچ دیکھنے آنے والوں سےزلزلہ متاثرین کے بچوں کیلئے کھلونے لانے کی درخواست کی گئی تھی۔

فٹبال میچ کے دوران شائقین نے زلزلے سے متاثر ہونےوالےبچوںکےلیےہزاروں کھلونے گرائونڈ میں پھینک دیے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتظامیہ نے شائقین کے لائے کھلونوں کو زلزلے سے متاثر ہونے والے بچوں کے حوالے کر دیے ہیں۔

فٹبال میچ صرف کچھ دیر کیلئے روکا گیا اور اس موقع پر شائقین نے کھلونے گراؤنڈ میں پھینک دیے۔

ترکیہ میں 7.8 کی شدت کے زلزلے میں 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ لاکھوں افراد زخمی اور بے گھر ہو ئے ہیں ۔