اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بین الاقوامی ٹی 20 میچ میں پوری ٹیم 13رنز بنا کر آؤٹ

بین الاقوامی ٹی 20 میچ میں آئل آف مین کی ٹیم نے ایسا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا جو یہ ٹیم کبھی بھی اپنے نام نہیں کرنا چاہتی تھی۔

26 فروی 2023کو انگلینڈ کی نیم خود مختارریاست کی ٹیم نے کرکٹ ٹیم اسپین کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میچ میں کم ترین اسکور بنانےکا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

اسپین کے شہر کارٹیجینا میں کھیلے گئے میچ میں آئل آف مین 10 اسکور بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ ٹیم کے تمام بیٹسمین کوئی بھی اسکور نہ بنا سکے ،محض جوزف بروز نے 4 رنز بنائے۔پوری ٹیم 4.8 آوورز میں ڈھیر ہو گئی۔

اسپین کی جانب سے محمد کامران اور عاطف محمود نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں اسپین کی ٹیم نے صرف 10 رنز کا ہدف باآسانی 2 گیندوں پرحاصل کر لیا ۔آئل آف مین ٹیم کی جانب سے 3 گیندیں کروائی گئی تھی مگر پہلی گیند نو بال تھی ، جس کے بعد اوپنر اویس احمد نے 2 چھکے لگا کر میچ کا اختتام کر دیا ۔

اسپین کی مکمل ٹیم مجموعی طور پر صرف13 رنز بنا سکی، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ 6 میچوں کی سیریز کا پانچواں میچ تھا ۔اس سے پہلے ٹی 20 تاریخ کی تاریخ کا سب سے کم اسکور 15تھا ،جو دسمبر 2022 میں بگ بیش لیگ کے دوران سڈنی تھنڈرز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف بنایا تھا ۔