اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آج ہم سب پانامہ بینچ سےاسکا حساب مانگ رہے ہیں،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ سال الیکشن کا سال ہے ، انشااللہ پاکستان مسلم لیگ( ن) بھاری اکثریت سے جیتے گئی ، لیکن اس سےپہلے ان سب کا احتساب ہو گا ،انصاف ہوگا ۔ عمران خان اپنی ٹانگ سے پلستر اتارو اور قانون کا سامنا کروں۔

انہوں نے ساہیوال میں( ن) لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہنتخابات سے پہلے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا، الیکشن ضرور ہوگا مگر ترازو کے دونوں پلڑے جب برابر ہوں گے تب ہوگا۔سب سے پہلے نواز شریف کے ساتھ تمام زیادتوں کا ازالہ کرنا ہوگا۔ پہلے گھڑی چوروں کو کٹہرے میں لایا جائے گا، پھرانتخابات ہوں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر نواز شریف بھی اسی طرح کا معاملہ کرتا یعنی گھڑیاں بیچ دیتے تو انکے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا۔ انہوں نے یہ مطالبہ کیاہے کہ 55 ارب ہڑپ کرنے والے شخص کو قانون کے سامنے پیش کیا جائے۔نہوں نے کہا کہ نوازشریف کوسزا دینے والے ججز نے خوداپنی غلطی کا اعتراف کیا، جو شخص عدالتوں کا سامنا نہیں کرتا اسے کونسی طاقت بچا رہی ہے؟ عمران خان کو جنرل فیض کی باقیات تحفظ دےر ہی ہیں، فیض حمید چکوال میں بیٹھ کر اس کی معاونت کررہا ہے۔

مسلم لیگ ( ن )کی چیف آرگنائزر مریم نوازنے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا دوسرا نام گھڑی چور ہے، اسکاایک اور نام فتنہ خان بھی ہے، اس کو لانے والوں کو بھی یہ علم ہو چکا ہے کہ وہ تباہی کا دوسرا نام ہے، نہ ایسے شخص کے پاس کردار تھا نہ ایسے شخص کے پاس کارکردگی تھی محض نواز شریف کی نفرت اوراسکے بغض میںملکِ پاکستان کو تباہ کر دیا،عمران خان شرم کرو۔

مریم نواز نے کہا ہےکہ جیسے چاند کو گرہن لگتا ہے ، ویسے ہی ملک ِپاکستان کو بھی پانامہ کا بینچ لگ گیا، اس پانامہ بینچ میں پانچ ججز تھے، جو نوازشریف کے ساتھ دشمنی میں اس قدر آگے بڑھ گئے کہ انہوں نےپاکستان کو نقصا ن پہنچانے میں بھی عار محسوس نہیں کی ، آج ہم سب اس پانامہ بینچ سےاسکا حساب مانگ رہے ہیں۔