اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بیورو کریٹ کی بیٹیوں کی شادی پر1 ارب 90 کروڑروپے کی سلامیاں اکھٹی ہوئی

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایک حاظر سروس بیورو کریٹ کی 2 بیٹیوں کی شادی پر 1 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کی سلامیاںاکھٹی کی گئی ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے فلور پر رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پرویز الٰہی نے بتایا کہ وہ ایک بیورو کریٹ کی بیٹی کی شادی پر گئے جہاں ان کے حلقے کا ایک کارکن سلامیوں کی تفصیلات نوٹ کر رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پرویز الٰہی نے بتایا کہ جب انہوں نے پوچھا تو سلامیاں اکٹھی کرنے والے شخص نے بتایاکہ ابھی تک 70 کروڑ روپے کی سلامیاں جمع ہوئی ہیں باقی ابھی میٹر جاری ہے۔

آج ہم سب پانامہ بینچ سےاسکا حساب مانگ رہے ہیں،مریم نواز

خواجہ آصف نے پرویز الٰہی کا حوالہ دہتے ہوئے کہا کہ اسی بیورو کریٹ کی پہلی بیٹی کی شادی پر 1ارب 20 کروڑ تک سلامیاں جمع کئی گئی تھی ۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ تو سلامیوں کی رقم تھی زیور ،گاڑیاں اور جہیز اس کے علاوہ ہیں اور وہ بیورو کریٹ آج بھی 20ویں یا 21 ویں گریڈ میں نوکری کر رہا ہے۔ کیا اس بیورو کریٹ سے کبھی کسی نے سوال کیا؟