اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کیفی خلیل کا گاناشہرت کی نئی بلندیوں پر ،”کہانی سنو“ عالمی فہرست میں شامل

پاکستان کے نوجوان گلو کارکیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ عالمی شہرت یافتہ گانوں میں آٹھویں نمبر پر آگیا۔

کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو گلوبل میوزک ویڈیو چارٹس پر آٹھویں پوزیشن پر آچکا ہے۔

کیفی خلیل کا گاناکہانی سنو پہلاپاکستانی گانا ہے جو کہ گلوبل ٹاپ ٹین میں پہنچا ہے،اس گانےکو اب تک یوٹیوب پر 11 کروڑ 40 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا ور سناجاچکا ہے ۔

گلوکار نے بھی سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور مداحواں کی محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کیفی خلیل نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ میرے تمام مداحوں کا بھی بے حد شکریہ جنہوں نے اتنا پیار اور سپورٹ کیا، ان سب مداحوں کے لیے ڈھیروں پیار اور دعائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا اور کوشش کروں گا کہ میں جو محسوس کرتا ہوں وہ آپ سب لوگوں کے لیے پیش کرتا رہوں ۔