اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحریک انصاف نےشاہ محمود قریشی کوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزدکر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا۔

تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کو خط لکھا ہے جس میں نئے چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملہ پر تحریک انصاف سے مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈرشاہ محمود قریشی کو نامزد کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

تحریک انصاف کےچیف وہپ عامر ڈوگر کی جانب سےلکھے گئے خط میںعدالتی فیصلے کے بعد بحال ہونیوالے اراکین کی فہرست بھی خط کےساتھ اسپیکر کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا وفد مجھ سے ملنے آیا جس میں پی ٹی آئی کے سینئر لوگ اور سابق ممبران اسمبلی تھے۔

شاہ محمود قریشی ،اسد عمر اور اعظم سواتی جیل میں لڑ پڑے

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی میں واپس آنا چاہتے ہیں،ان کا موقف ہے استعفے واپس لینے کے بعد لیڈر آف اپوزیشن ان کا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں کہا کہ آپ تشریف لائے ہیں جس پر خوشی ہے، آپ مجھے استعفے منظور کرنے کا کہتے رہے، آج جو وفد آیا اس کا موقف تھا کہ ہم نے استعفے اپنی مرضی سے نہیں دیئے۔

انہوں نے کہا کہ وفد کا کہنا ہے کہ میں نے ان کے استعفے غلط منظور کیے ہیں، عدالت کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔