اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

زمان پارک کے باہر لگے حفاظتی بیریئر ہٹا دیے گئے

لاہور پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر لگے سیکیورٹی بیریئرہٹا لیے گئے ہیں۔

لاہور میں عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے باہر چار ماہ قبل حفاظتی اقدامات کے لئے بیریئرز لگائے گئے تھے، جنہیں آج بروز منگل 28 فروری کو ہٹا دیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے لگائے زمان پارک کے باہر لگے بیریئرز واپس بھجوا دئیے گئے۔

پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے تک اضافے کا امکان ، سمری ارسال

بیرئیر صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہٹائے گئے ہیں۔ جب کہ زمان پارک میں لگے اضافی کیمپوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اضافی بیرئیر اور کیمپوں کی وجہ سے سڑکیں تنگ اور سیکیورٹی کے مسائل میں اضافہ ہوا تھا۔ حفاظتی بیرئیرز کو عمران خان کی اسلام آباد روانگی کے بعد ہٹایا گیا۔