اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان کی بینکنگ کورٹ اور انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت منظور

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

انسدادِدہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

زمان پارک کے باہر لگے حفاظتی بیریئر ہٹا دیے گئے

عمران خان آج بروز منگل 28 فروری کو اسلام آباد کے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کا آغاز ہوا تو عمران خان کے وکیل کی جانب سے درخواست ضمانت پر صفائی پیش کی گئی۔ عدالت نے درخواست پر کچھ دیر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد کچہری میں بھی آج عمران خان کے خلاف دو کیسز کی سماعت ہوگی۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم کیلئے آج کی تاریخ مقرر ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال الیکشن کمیشن کی شکایت پر سماعت کریں گے۔