اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد : جوڈیشل کمپلیس میں توڑ پھوڑ ،اسلام آباد پولیس کی جانب سے کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی قیادت کرنے والوں اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا۔ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

ترجمان وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ احاطہ عدالت سے جن افراد نے دروازہ کھولنے میں معاونت کی ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت عمل میں لائی جا رہی ہے۔

پولیس نے سیاسی جماعت کے کارکنوں کو خبرادر کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ اور دیگر عدالتوں میں حاضری کے دوران اگر یہ عمل دہرایا گیا تو طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔