اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میری طرف سے پوری کوشش ہو گی عمران خان توشہ خانہ کیس میں گرفتارہوں : رانا ثنا اللہ

اسلام آباد :پریس کانفریس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ دن عمران خان کو یہ معلوم تھا کہ میں کہاں جا رہا ہوں اس نے عدالتوں پر اپنا رعب طاری کرنے کے لیے عوام الناس کا جتھہ لایا ، اور یہ پیغام دیا گیا کہ عدالتیں اگر بلائیں گئی تو ایسے آؤں گا۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ عمرانی ٹولے کا عدالت پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے ، ایسی مجرمانہ حرکت کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے، اس حملے پر دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں 150 سے 200 افراد کو نامزد کیا گیا ہے،سب کی سی سی ٹی وی بھی حاصل کرلی گئی ہے جس میں سے 29افراد کو ابھی تک پکڑ لیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا،عمران خان کا جیل بھر تحریک ختم کرنے کا اعلان

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کو یہ پتہ ہے کہ ٹیران وائٹ اسکی بیٹی ہے، اسے پتہ ہے کہ اگر میں عدلات میں پیش ہوا تو نااہل ہو جاؤںگا۔عدلیہ نےلاڈلے کے نخرے اٹھائے آج نتیجہ دیکھ لیا ہے۔قوم نے عمران خان کا مکروہ چہرہ دیکھ لیا ہے، قوم اس فتنے کو پہنچانیں اسکا ادراک کریں ،یہ عدالت میں پیش ہونے نہیں بلکہ حملے کرنا آتا ہے،عمران خان کہتا تھا کہ میرے ساتھ عوام کھڑی ہے،اس نے جیل بھرو تحریک میں اپنا حشر دیکھ لیا ہے۔

وزیر داخلہ نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ ان سے 5 ،6 دن کی جیل کاٹی نہیں جاتی آنکھوںسے آنسو آجاتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت نہیں ، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، وزیر قانون

اسمبلیوں کے انتخابات کے متعلق انہوں نے مزید یہ کہا کہ وفاقی حکومت عدلیہ کے اس فیصلے کو تسلیم کرتی ہے،سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ 4،3 سے آیا ہے نا کہ 3،2 سے، اس میں اختلافِ رائے موجود ہے، سپریم کورٹ کے بینچ نے الیکشن کی تاریخ سے متعلق پٹیشن کو قبل ازوقت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا،یہ بینچ 23 تاریخ کو بیٹھا تھا اور 2 ججز نے اپنے آرڈر لکھے تھے۔