اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد میں 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دےدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹراکورٹ اپیلیں نمٹا دیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان اور منور اقبال دوگل جبکہ الیکشن کمیشن سے ڈی جی لاء محمد ارشد عدالت پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر مستقبل میں یونین کونسلز کی تعداد بڑھانا ہو تو شیڈول سے پہلے کرنا ہونگے۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمیں سٹیٹمنٹ جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 120 میں کرائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق ترمیم کی گئی ہے ۔

عدالت نے کہا کہ ترمیم 125 یونین کونسلز کی حد تک ہے یا مئیر تک ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ قانون میں ترمیم 125 یونین کونسلز کی حد تک ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اب تو میرے خیال میں اگلے دس سال تک ضرورت نہیں ہوگی۔ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بھی ہم نے لاجسٹک اور فنڈز کے حوالے سے نقطہ اٹھایا۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات پر کتنا خرچہ آئے گا ؟ ڈی جی لا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تقریباً 15 سے 20 کروڑ روپے تک کا خرچہ آئے گا۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ پندرہ، بیس کروڑ تو کچھ نہیں پھر تو الیکشن کرائے ۔ وزارت داخلہ کے سیکرٹری سے پوچھا کہ کیا آپ بیان حلفی دے سکتے ہیں کہ آنے والے الیکشن میں یونین کونسلز کی تعداد نہیں بڑھائیں گے؟