اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عدالت کا جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ریٹائرڈ جنرل امجد شعیب کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں امجد شعیب کے خلاف سرکاری ملازمین کو حکومت کے خلاف اکسانے کے مقدمے کے خلاف دائر ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست ضمانت پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ کے جج عباس شاہ نے کی۔ اس موقع پر لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے وکیل میاں اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔

اسلام آباد میں 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم

وکیل میاں اشفاق نے کہا کہ لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے خلاف کسی بھی پبلک سرونٹ نے مقدمے کی درخواست نہیں دی، لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے الفاظ پر کیس نہیں بنتا، امجد شعیب کے خلاف مقدمہجعلی ہے، امجد شعیب نے جو جو پروگرام میں کہا اس کو تسلیم کرتے ہیں، ہم اپنی بات پر قائم ہیں۔ ہمیں پھر بھی بلایا جائے گا تو پروگرام میں وہی بات کریں گے۔

وکیل نے مزید کہا کہ پاکستان میں 6 لاکھ آرمی افسر ہیں، اور کروڑوں کی تعداد میں سرکاری ملازمین میں کروڑوں کے سرکاری ملازمین میں سے کس نے آکر آپ کو شکایت کی کہ ہم اس بیان سے متاثر ہوئے ہیں، کتنا بڑا المیہ ہے ایک سابق فوجی جنرل کے جیل کےکمرے میں کیمرہ لگا ہوا ہے۔ امجد شعیب کی درخواست کی ایسی گھٹیا تشریع نہیں کی جو اویس خان نے کی ہے۔

میری طرف سے پوری کوشش ہو گی عمران خان توشہ خانہ کیس میں گرفتارہوں : رانا ثنا اللہ

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے الفاظ اتنے سخت نہیں جتنے حکومت کے رویے ہیں، دفعہ 505 کے تحت یہ مقدمہ بنتا ہی نہیں، سارا رونا دھونا الیکشن کراؤ سے متعلق تھا اب تو سپریم کورٹ کا فیصلہ آگیا، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ الیکشن کروائیں، اگر فیصلہ پہلے ہو چکا ہوتا تو ایسا پروگرام ہی نہیں ہوتا۔

سماعت کے موقع پر مدعی امجد شعیب نے روسٹرم پر آنے کی اجازت مانگی۔ اجازت ملنے پر امجد شعیب نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ دھرنے اور لانگ مارچ کی مخالفت کی، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ کیا دھرنے سے یا لانگ مارچ سے کبھی کوئی حکومت گرائی ہے، میرا تجزیہ ہوتا ہے، کبھی میرے تجزیہ پر عمل نہیں ہوا، میری کبھی کسی سیاسی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی، توڑ پھوڑ سے اپنے ہی ملک کو نقصان ہوتا ہے،اپنے ہی لوگ پریشان ہوتے ہیں۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کچھ دیر کیلئے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس ختم کرنے اور امجد شعیب کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا۔