اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث منظم گینگ کے2 ملزمان کھاریاں سے گرفتار

ملزمان لیبیا کشتی حادثے کا شکار افراد کے لواحقین سے پیسے وصول کرکے گینگ کے سرغنہ کو ٹرانسفر کرتے تھے

ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گجرات نے کشتی حادثہ میں ملوث منظم گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں راجہ راحیل اور سفیان شامل ہیں جن کا تعلق گجرات سے ہے، انہیں کھاریاں سے گرفتار کیا گیا۔

لیبیامیں کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی اموات کا معاملہ : ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا

افسوسناک واقعہ سے پہلے ملزمان لیبیا کشتی حادثے کا شکار افراد کے لواحقین سے پیسے وصول کرتے تھے اور گینگ کے سرغنہ کو ٹرانسفر کرتے تھے جس کے بعد اگلی منزل کا تعین کرتے تھے۔

ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے بھی گزشتہ روز نوٹس لیتے ہوئے انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔