اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عدلیہ کے کندے پر سوار ہو کر عمران خان کو دوبارہ وزیر اعظم نہیں بننے دیں گے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن )کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عدلیہ کے کندھے پر بیٹھ کر عمران خان کو دوبارہ وزیر اعظم نہیں بننے دیں گے۔

عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل میں مریم نواز نے کہا کہ ملک کی تباہی کے لیے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولیں جنہوں نے آپ کو چار سال تک ملک کا سربراہ بنا کر رکھا ۔

مریم نواز نے کہا کہ ساتھ ہی عدلیہ میں ان کے اثر و رسوخ کی باقیات کا بھی شکریہ ادا کریں جن کے پیچھے چھپ کر آپ دوبارہ اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان شاء اللہ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

مریم نواز نے ایک ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، IMF کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اوراس کی خلاف ورزی نےاس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جوتمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو!چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔