اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ،معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا :مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے راہنمامفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسی نظر نہیں آ رہی، معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ معیشت کی تاریخ کے حوالے سے ایک برا دن ہے، روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 300 روپے تک پہنچ گیا جبکہ شرح سود بھی 3 فیصد اضافے کے بعد 20 فیصد پر پہنچچکا ہے۔

اسحاق ڈار نا اہل ہیں ، جھوٹی انا کی خاطر لوگوں کی فیکٹریاں بند کر دیں ، مفتاح اسماعیل

ان کا کہنا تھا توقع تھی کہ شاید شرح سود 2 فیصد بڑھ جائے لیکن 3 فیصد بڑھائی گئی ہےجو کہ بہت زیادہ منفیتبدیلی ہیں لیکن امید کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعدکہیں نا کہیں بہتری کی طرف جا سکتے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا جب ڈالر 240 روپے پر تھا تو اسے مصنوعی طور پر روکنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ جب آپ کے پاس ڈالر نہ ہوں تو پھر آئی ایم ایف کی شرط پر ڈالر کو آزاد چھوڑا جاتا ہے تو وہ 230 سے چھلانگ لگا کر 260 پر چلا جاتا ہے، پھرپیٹرول سستا کیا جاتا ہے اور اگلے دو روز میں ڈالر 30 روپے بڑھ جاتا ہے، یہ کوئی سنجیدہ اکنامک پالیسی نہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگرڈالر کو ایسے ہی مصنوعی طریقے سے روکنا ہے تو پھر 180 پر کیوں روک رہے ہیں پھر اسے 12 روپے پر روکیں، اگر آپ اپنیمرضی سے ریٹ مقرر کر سکتے ہیں تو ایک ڈالر ایک روپے کے برابر کر دیں، یہ سب پاگلوں والی باتیں ہیں ۔

ڈیفالٹ کا خطرہ توٹل لیکن4 ماہ میں جو حکومت نے کیا وہ افوس ناک ہے،مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیلنے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے دور میں 2مرتبہ آئی ایم ایف سے معاہدے توڑےگئے، عمران خان نے2سال تک گیس کی قیمت نہیں بڑھائی ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں تھے ، عمران خان کے زمانے میںبجلی کی قیمت نہیں بڑھائی گئی بلکہ سبسڈی دیدی، یہ سب وہ چیزیں ہیں جنہیں حل کرنا ہے۔