اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آدھی تنخواہ ،ڈبل خرچہ،عوام مہنگائی کے ہاتھوں پس گئی

تیل، گھی، مرغی، مچھلی اور گوشت کا ریٹ تو گھنٹوں کے حساب سے بدل رہا ہے، عوام دہائیاں دیتے ہیں کہ ان کی دسترس سے تو اب آلو، ٹنڈے ، ٹماٹر، پیاز، گوبھی اور تورئی سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی باہر ہوچکی ہیں۔مہنگائی سے آٹا چینی بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ملک میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، آدھی تنخواہ اور ڈبل خرچ سے سفید پوش طبقےکا بھرم بھی ٹوٹ گیا ہے۔بلا کی مہنگائی میں ذخیرہ اندوز بھی عوام کا امتحان لے رہے ہیں، شہری قرض مانگ مانگ کر مہینہ گزارنے پر مجبور ہیں۔بیسن 275 روپےکلو ، اچھے والے سفید چنے کا ریٹ 500 روپے، ماش کی دال 460، دال مسور 240، ملکہ مسور 260 اور روزانہ استعمال کا چاول بھی ساڑھے 3 سو روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔