اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ

بھارت کی مشہور اداکارہ اورسابق مس یونیورس سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کو اسٹنٹ ڈال دیے گئے۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر جاری ایک پیغام میں والد کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور پوسٹ کی تحریر میں لکھا ” والد کہتے ہیں کہ اپنے دل کو پرسکون رکھیں اور خوش رہیں، یہ بھی ضرورت پڑنے پر آپ کے ساتھ رہے گا“۔

سشمیتا سین نے اپنی صحت کے بارے میں بتایا کہ انہیں چند روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا تاہم ان کی اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے، انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ آپ کا دل بہت بڑا ہے۔

بھارتی اداکارہ نے مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہاکہ ایک اور پوسٹ میں ان سب کا دوبارہ شکریہ ادا کروں گی ۔

سشمیتا سین نے کہا کہ یہ پوسٹ صرف اپنے چاہنے والوں کو باخبر رکھنے کے لیے ہے کہ سب ٹھیک ہے اور میں زندگیجینےکیلئے تیار ہوں۔