اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور ہائی کورٹ: عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں قائم 2 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ۔

لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جسٹس شہبازرضوی کی سربراہی میں عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کی ،اس موقع پر سابق وزیر اعظم عمران خان بھی عدالت میں موجود تھے۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہنگامہ آرائی کا معاملہ:عمران خان کے خلاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

عدالت نے عمران خان کی 27 مارچ تک ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں 2 مقدمات درج کیے گئے تھے جس پر ان کی ضمانت منظور کی گئی ہے۔

عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی ۔عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے عمران خان کو آج سوا دو بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔