اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مردم شماری ٹیم نے سر پکڑ لیا: شہری کی 3 بیویاں ،تینوں کے18،18 بچے،بچوں کے بھی بچے

اس وقت ملک بھر میں مردم شماری کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے دلچسپ حقائق اور واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر حال ہی میں مردم شماری کرنے والی ٹیم میں شامل ایک خاتون کی آڈیو کال وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سرائیکی زبان میں حکام کو دلچسپ واقعے کے متعلق آگاہ کر رہی ہیں ۔

خاتون کال میں کہتی ہے کہ میں اس وقت ایک گھر میں موجود ہوں جس کا گھرانہ نمبر0229 ہے۔اس شخص کا نام غلام قادر ہے۔

خاتون نے کہا کہ اس ایک گھر میں اس شخص کی 3 بیویاں ہیں ۔ تینوں بیویوں کے 18،18 بچے ہیں ،آگے اس کے بچوں کے بھی 18،18 بچے ہیں ۔

خاتون نے کہا کہ اتنے زیادہ بچے دیکھ کر میرا تو سر چکرا گیا،آج کا پورا دن اسی گھر میں لگ جائے گا۔ اس لیے کام کے حوالےسے مجھے کوئی شکایت نہ کیجئیے گا۔