اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لگتاہے ریاست پاکستان عمران خان کوملک کا اولین دشمن قرار دینے کا فیصلہ کر چکی ہے:زلمے خلیل زاد

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ لگتا ہے حکومتِ پاکستان نےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آ ئی) کو ریاست کا اولین دشمن قراردینے کا فیصلہ کرلیاہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زادنے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پارلیمنٹ چند دنوں میں سپریم کورٹ سے عمران خان کو نااہل قرار دینے اورپاکستان تحریک ِ انصاف کی سیاسی موومنٹ پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کر سکتی ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل کا کہنا تھا ایسے اقدامات کرنے سے آئی ایم ایف اور عالمی برادری کی معاونت بھی کم ہو جائے گئی،ان اقدامات سے سیاسی انتشار ، کشیدگی اور مسائل بھی بڑھ سکتے ہیں۔

امریکی سینیٹر جیکی روزن نے بھی اپنے بیان میں پاکستان کی سیاسی حالت پر تشویش کا اظہار کیا ، تمام سیاسی جماعتوں کے اختلافات کو پرامن انداز سے مل بیٹھ کر حل کرنے کا مطالبہ بھی کر دیااور کہا کہ فریقین اپنے سیاسی معاملات میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت پر عمل پیرا رہیں۔