اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

منیب بٹ اور ایمن کےگھر میں دھماکہ ،کتنا نقصان ہوا؟

اداکار مینب بٹ اور ایمن خان کےگھر میں گذشتہ دنوںسیوریج لائن میں دھماکہ ہوا تھا،جس کی وجہ سے ایمن سمیت گھر کی ملازمہ بھی شدید زخمی ہوگئی تھی۔

حال ہی میں اداکار منیب بٹ نے ایکسپریس نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیاکہ انکے گھرمیں دھماکہ کیسے ہوا اوراس میں کتنا نقصان ہواتھا۔

منیب بٹ نے بتایا کہ جب سیوریج لائن میں مختلف گیس ملتی ہے تو ری ایکشن کرتی ہےاور اگر انہیںہلکی سی بھی آگ مل جائے تو وہ بلاسٹ ہو جاتی ہے۔

منیب کا کہنا تھا کہ انکے گھر کی ملازمہ کسی کام کیلئے گھر کے پیچھے والے حصے میں گئی تھیں،اور اسی دوران اچانک سیوریج لائن کی مین لائن سمیت گھرمیں موجود تمام سیوریج لائن پھٹ گئی اور زورداردھماکے کی آواز آئی۔

منیب بٹ نے بتایا کہ انہیں ایسا لگا جیسے کوئی بم بلاسٹ ہوا ہے، اسوقت گھر میں عمل اور ایمن سمیت تمام گھر والےموجود تھے، اس زور دار دھماکے کی وجہ سے ہمارا آدھا گھر منہدم ہوگیا،جبکہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،جو ایمن کے ہاتھوں آکر لگے۔

اداکا را کا کہنا تھاکہ انکے گھرکے علاوہ ساتھ والاگھر بھی اس سیوریج لائن دھماکے کی زد میں آگیا،جبکہ ملازمہ گھر کے پچھلے حصےکام سے گئی تھیںجسکے باعث وہ شدید زخمی بھی ہوئی ،تاہم اب وہ ٹھیک ہیںاور اپنے گاؤں جا چکی ہیں۔