اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لیبارٹری میں تیار کیے گئےگوشت کو منظوری مل گئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی کپمنی گڈمیٹ نے لیبارٹری میں تیارشدہ چکن کو منظوری ملنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

ذرائع کے مطابقکمپنی کا کہنا ہےکہ اس حوالے سےفوڈ اینڈڈرگ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے کوئی سوال نہیں اٹھایا گیا۔

فوڈ اینڈڈرگ ایڈمنسٹریشن کوکمپنی سے بھیجے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ یہ پروڈکٹ امریکامیں فروخت کیلئے محفوظ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ ایک بڑا قدم ہےلیکن خریدار ابھی اس گوشت کو خرید نہیں سکیں گئے، کیونکہ ابھی کمپنی کو امریکی محکمہ زراعت سے گرین سگنل ملنا باقی ہے۔

اس کمپنی کےتیار کردہ چکن کو سنہ 2020 میں سنگاپورمیں فروخت کرنے کی اجازت مل گئی تھی، جو ابھی بھی وہاں کے ریستورانوں میں زیر استعمال ہے۔

اس گوشت کو کسی جانو رکے خلیے کے چھوٹے سے ٹکڑے سے تیار کیا جاتا ہے ،اس جانور کو تمام غذائی ضروریات فراہم کیے جاتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق اس طریقے سے بنایا جانے والا گوشت زمین کی گرین ہاؤس گیسز میں 14.5 فیصد کمی کر سکتا ہے۔