اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یا اللہ میرا پہلا رمضان ہے میری مدد فرما،راکھی ساونت

بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے شادی کے بعد پہلے رمضان کیلئے اللہ سے دعا کی ہے۔

کچھ رو ز قبل راکھی ساونت نے رمضان المبارک میں روزے رکھنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ عمرہ کیلئے دستاویزات تیار کروا رہی ہوں تاکہ رمضان میں سعادت حاصل ہو سکے۔

رواں سال کے آغاز میں راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کا دعوی کیا تھا،اور پھر اپنے دوست عادل درانی سے شادی کی تھی،تاہم اب دونوں میں علیحدگی ہو گئی ہے۔

اب رمضان کے آغاز پر راکھی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں لکھا ہوا تھا” یا اللہ یہ میرےپہلا رمضان ہے،میری مدد فرما، میں نہیں جانتی روزے کیسے رکھے جاتے ہیں، میں اکیلی رہوں گئی تو مدد فرما“۔