اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رانا ثناء اللہ ایک اجرتی قاتل ہے،شیخ رشید

اسلام آباد: ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کادماغ خراب ہوگیا ہےاسکا انجام براہوگا، وہ جس طرح للکار رہا ، پیشہ ور بدمعاش اور اجرتی قاتل ہے، جو اس نے منہاج القرآن میں کیا وہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔

ایک سوال کے جواب میںشیخ رشیدنےکہا کہ خان صاحب کے خلاف سینکڑوں کیسزبنے ہوئے ہیں اور میرے خلاف بھی مقدمات ہیں، عمران خان اور میں اپنے کیسز کا دفاع کرر ہے ہیں، اس ملک میں فسطائیت ہو رہی ہے۔

عدالتیں رانا ثنا اللہ کے بیان کا نوٹس لیں : اسد عمر

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں انہیں بتا دیا گیا تھا کہ عمران خان 71 فیصد ووٹوں سے جیت رہا ہے، رپورٹ دی گئی کہ پہلے وہ 65 فیصد ووٹوں سے جیت رہا تھا اب 71 فیصد سے جیت رہا ہے۔

اگر رانا ثنا اللہ خود کہہ رہے ہیں تو یہی کہوں گا ،وہ نہیں رہیں گے:عمران خان

شیخ رشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہرتعینات اہلکاروں سے مصافحہ کیااور کہا کہ نوجوان پٹھان بھی ہمارے بھائی ہیں۔

عمران خان یا ہم میں سے اب کوئی ایک ہی بچے گا: رانا ثنا اللہ

شیخ رشید کا مزید یہ کہنا تھا کہ ہم صرف الیکشن کروانا چاہتے ہیں لڑائی نہیں چاہتے،13 جماعتوں کے لٹیرے ریاست پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،یہ الیکشنز سے بھاگ رہے ہیں ، ہم نے انکو ہرا دیا ہے۔