اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,122FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بزرگ کی دریا میں اترکرمگرمچھ کو کھانے کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تنقید کا مرکز بھی بن رہی ہے۔

ریاست فلوریڈا سے سامنے والی آنے والی ویڈیو سے دیکھاجا سکتا ہے کہ درمیانی عمر کا ایک جوڑا ندی میں بیٹھ کر فرصت کے لمحات گزار رہا ہے۔

اس دوران اس مرد کی شناخت بچ کے نام سے ہوئی ، ہاتھ میں کھانے کی چیز دیکھا کر مگر مچھ کو قریب بلاتا ہے اور اسے اپنے ہاتھ سے کھلاتا ہے، مگرمچھ کے دور جانے کے بعد ایک کھانے کا ٹکڑا پانی میں پھینکتا ہے۔

یہ عمل نہ صرف خطرناک بلکہ غیر قانونی بھی ہے، جسکی ویڈیو سامنے آنے کے بعد نہ صرف عام لوگوں نے تنقید کی متعلقہ حکام بھی حرکت میں آگئے۔

اس سے چند قبل فلوریڈا میں ہی ایک بزرگ خاتون پر مگرمچھ نے حملی کیا تھا جو دریا کنارے کتے کو نہلانے لائی تھی۔

مگرمچھ نے اچانک پانی سے نکل کرخاتون کے پاؤں پر جھپٹا مارا اور انہیں کھینچ کرپانی میں لے گیا، جسکے بعدحکام نے ایک بار پھر خطرناک جانور سے متعلق ہدایات جاری کر دی۔