اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رانا ثنا اللہ نے حکومت کے خاتمے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے حکومت کے خاتمے کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے کہا کہ 12 سے 16 اگست کے بعد ہماری حکومت نہیں ہو گی ۔ الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں دے سکتے یہ عبوری حکومت کا کام ہے۔

عدالتی اصلاحات بل سینٹ سے بھی منظور

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی 10 سالہ محنت کا نتیجہ ہے کہ آج ملک کو انارکی کا سامنا ہے۔ ملک میں عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بیٹھنا پڑے گا۔لوگوں کے معاملات کے لیے مل کر مشاورت کرنا ہو گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ معاملات کو درست کرنے کے لیے ملک کو اس وقت گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے ملک میں انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ملک میں دہشتگرد موجود ہیں ۔دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے افواج اور وزارت ملکر کام کر رہی ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف عمران کابھیجا گیا ریفرینس شہباز شریف نے واپس کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں اگر چلے جائیں توپہلے بیٹھ کر بات کرنا ہو گی ۔یہ شخص حکومت میں ہو یا آپوزیشن میں سیاسی مخالفین سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ۔عمران خان نے اسمبلیاں اس لیے توڑیں تاکہ الگ الگ الیکشن کرائے جا سکیں۔اس سے ملک میں اتارکی آئے گی الیکشن 8 اکتوبر کو ہوں گے۔